کسانوں کو مناسب قیمتوں پر کھاد کی فراہمی ترجیح ہے: رانا تنویر

 کھاد کا وافر سٹاک موجود  ، کھاد کی ترسیل اور تقسیم کو مزید موثربنایا جا رہا ہے
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ حکومت عالمی کھاد منڈی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے اور ڈی اے پی کی بروقت درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔  خریف 2026 کے لیے کھاد کی مناسب مقدار اوروافر سٹاک موجود ہے ، کسانوں کو مناسب قیمتوں پر کھاد کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ، کھاد کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مزید موثربنایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیرکو بتایا گیا ملک میں یوریا کی سالانہ طلب 6.5 تا 7.0 ملین ٹن جبکہ ڈی اے پی کی طلب 1.2 تا 1.5 ملین ٹن کے درمیان رہتی ہے جس کا بڑا حصہ مقامی پیداوار سے پورا کیا جاتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا کہ یوریا اور ڈی اے پی دونوں کی مناسب مقدار دستیاب ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کھاد مناسب قیمتوں پر کسانوں کو دستیاب ہونی چاہیے ۔