ڈینیئل کریگ نے 2021میں اس معروف جاسوسی فلمی سیریز کو خیرباد کہہ دیا تھا
لندن (شوبز ڈیسک)برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو جیمز بانڈ کے مشہور کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق007 فلمی سیریز کے انسٹاگرام اکائونٹ پر باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ ہوں گے۔ رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ساتویں اداکار ہوں گے۔ ان سے قبل ڈینیئل کریگ جیمز بانڈکا کردار ادا کر رہے تھے جنہوں نے 2021 میں اس معروف جاسوسی فلمی سیریز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ اعلان اداکار کے انتخاب کے لیے طویل عرصے تک جاری رہنے والے عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیٹنسن ان 5 اداکاروں کی مختصر فہرست میں شامل تھے جن میں سے نئے جیمز بانڈ کا انتخاب کیا جانا تھا۔ اس فہرست میں جوش اوکونر اور کالم ٹرنر کے نام بھی شامل تھے۔40 سالہ رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ کی اگلی فلم میں نظر آئیں گے، جو اس سلسلے کی 26 ویں آفیشل فلم ہوگی۔