دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے‘امن کیلئے سب کومل کر کام کرنا ہے،بلوچستان میں ماضی میں جوکچھ ہوچکا اس کوبدلا نہیں جاسکتا مگر ‘ سبق حاصل کیا جا سکتا ہے
گناہ لوگوں کوبے دردی سے شہیدکرنے والوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں،بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں ‘دہشتگردوں کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں : مشیر سیاسی امور
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے سب کوملکرکام کرنا ہے،بلوچستان میں ماضی میں جوکچھ ہوچکا اس کوبدلا نہیں جاسکتا،ماضی میں جو کچھ ہوچکا اس سے سبق حاصل کیا جا سکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان کا امن اور ترقی ترجیح ہے،جب تک بلوچستان کے بحران کا ادراک نہیں ہوگامسئلہ حل نہیں ہوگا،دہشتگرد پاکستان دشمنوں کی ایما پر بے گناہ لوگوں کونشانہ بناتے ہیں،بے گناہ لوگوں کوبے دردی سے شہیدکرنے والوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں،بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں دہشتگردوں کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔راناثنااللہ نے مزیدکہاسیکیورٹی فورسزآپریشن ردالفتنہ کے تحت امن وامان یقینی بنارہی ہیں،بلوچستان کیلئے دیگرصوبوں کے لوگوں کے دل سے ہمیشہ دعاہی نکلی ہے،جب جعفر ایکسپریس پر حملہ ہوا تو بھارت میں جشن کا سماں تھا،دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے دشمن ملک بھارت ہے،بھارت کو معرکہ حق میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔