امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا، برج خلیفہ پر خوش آمدید کا پیغام آویزاں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ شب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد کے موقع پر دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر "خوش آمدید" کی عبارت آویزاں کی گئی، جو امارات کی جانب سے امریکی صدر کا خیرمقدم کرنے کا ایک خصوصی اظہار تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ آج بھی ابوظبی میں مختلف ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ ان کا یہ دورہ خطے میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور کئی اہم میگا ڈیلز پر بات چیت کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے فروغ کے حوالے سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔