سالِ نو کے آغاز میں صرف دو ماہ باقی رہ گئے ہیں اور ماہرین فلکیات نے نومبر کے لیے دو خوش قسمت ستارے منتخب کیے ہیں۔
برج ثور: ماہرین کے مطابق برج ثور کے افراد کے لیے پورا نومبر مثبت رہے گا، خاص طور پر 15 نومبر کے بعد ان کے لیے کاموں میں آسانیاں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں، کوشش کریں اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں، کیونکہ کامیابی ان کا مقدر بن سکتی ہے۔
برج جدی: دوسرا خوش قسمت ستارہ برج جدی ہے، جہاں رومانوی زندگی، کاروباری مواقع اور آمدنی کے لحاظ سے یہ مہینہ اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ رکے ہوئے کاموں کو جلد مکمل کریں، کیونکہ یہ وقت ان کے لیے سازگار ثابت ہوسکتا ہے۔