دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دبئی کی آبادی نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سب سے بڑے تجارتی اور کاروباری مرکز کی آبادی 2011 میں 20 لاکھ تھی جو اب 2025 میں بڑھ کر 40 لاکھ ہوگئی ہے۔

دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:

1975 میں دبئی کی آبادی صرف 1 لاکھ 87 ہزار تھی۔موجودہ شرح نمو برقرار رہی تو 2032 تک دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اثرات اور چیلنجز
ماہرینِ شہری انتظامیہ کے مطابق دبئی کی بڑھتی ہوئی آبادی مستقبل میں کئی بڑے چیلنجز پیدا کرے گی:گھروں، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
ٹریفک جام روزمرہ معمول بننے کا خدشہ ہے۔بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث مہنگائی اور رہائشی اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔نئی رہائشی سوسائٹیز اور انفراسٹرکچر منصوبے ناگزیر ہوں گے۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی اب بھی سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، ملینرز اور بلینرز کے لیے دنیا کا سب سے پرکشش مقام ہے۔ تاہم، آبادی میں غیرمعمولی اضافے کے باعث شہری منصوبہ بندی کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا پڑے گا۔اسی تناظر میں، میٹرو بلیو لائن، پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے اور نئے ریٹیل پروجیکٹس دبئی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔