علیمہ خان کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کی درخواست پر عدالت میں سماعت

علیمہ خان کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کی درخواست پر عدالت میں سماعت

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت، فیصلہ کل تک مؤخر

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔علیمہ خان خود جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ انہیں برطانیہ میں شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرنی ہے، جس کے لیے دو ہفتوں کی اجازت درکار ہے۔

عدالت نے درخواست پر پراسیکیوشن ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت کل 17 مئی تک ملتوی کردی، جس میں فریقین اپنے دلائل پیش کریں گے۔عدالت کی جانب سے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ پراسیکیوشن کے جواب کے بعد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ فنڈ ریزنگ تقریبات کا مقصد فلاحی اداروں کے لیے عطیات جمع کرنا بتایا گیا ہے۔