پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کی تنظیم نو کا مشاورتی عمل مکمل

لاہور (کرائم رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کی تنظیم نو کا مشاورتی عمل مکمل کر لیا گیا۔صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر بشریٰ منظور مانیکا اور علی سانول نے پیپلز سیکرٹریریٹ ماڈل ٹائون میں طلباتنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پی ایس ایف پنجاب کے صدر موسیٰ کھوکھر اور سیکرٹری اطلاعات سبط حسن کا موقف سنا۔دونوں رہنمائوں نے حتمی رپورٹ صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کو پیش کر دی۔