لاہور( کرائم رپورٹر)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ریاست اقلیتی برادری کے ساتھ ہے، مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ نے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ نوجوان کے قتل کا مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں درج ہے۔