ڈیزل 2روپے سستا، نئی قیمت 254.64روپے لٹر ہو گی ،، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
ا سلام آباد(خصوصی رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔حکومت نے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں جبکہ ڈیزل 2 روپے سستا کر دیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔