پٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل سستا ، آج اعلان

ڈیزل کی قیمت میں 3روپے لٹر کمی،مٹی کے تیل میں اضافہ متوقع،وزیرخزانہ پٹرولیم قیمتوں کا اعلان کرینگے
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پٹرول کی قیمتیں برقراررکھنے اور ڈیزل 3روپے لٹر سستا کرنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ متوقع ہے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو رہا ہے گزشتہ روز برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 74 ڈالر اور 49 سینٹ فی بیرل تک فروخت ہوا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا ، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے اعلان کرینگے۔