2رکنی دانش چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر متحرک چور گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے چوکی آنچارج نادر آباد نعیم سلطان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروآی کرتے ہوئے 2رکنی دانش چور گینگ کوگرفتار کرلیاملزمان میں سرغنہ دانش اور عباس شامل ہیں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل، نقدی،2 پستول اور گولیاں برآمد کر لئے گئیچند روز قبل ملزمان نے چوکی نادر آباد کے علاقے میں گاڑی سے پیسوں والا پرس اور موبائل چوری کیا تھاسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گاڑی سے پرس اور موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیملزمان پہلے ریکی کرتے اور پھر واردات کر کے فرار ہوجانے کا اعتراف کیا ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھی ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی متحرک چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروآیاں جاری ہیں