نسانی امداد کو کبھی بھی سیاسی ہتھیار یا فوجی حربے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: وزیر برائے مشرق وسطی
لندن (آئی این پی )برطانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں امداد سے انکار خوفناک ہے، اسرائیل فوری طور پر اپنے اقدامات بند کرے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانوی دارالعوام میں وزیر برائے مشرق وسطی ہامیش فالکنر نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں ناقابل برداشت انسانی مصائب سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں امداد سے انکار خوفناک ہے