آئی ایم ایف بنگلہ دیش کو جون میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرے گا

واشنگٹن(آئی  این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  4 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام کا چوتھا جائزہ مکمل کرنے اور شرح مبادلہ میں اصلاحات پر بات چیت میں اہم پیشرفت کے بعد جون میں بنگلہ دیش کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر جاری کرے گا۔  برطانوی خبر رساں ادارے   کے مطابق آئی ایم ایف نے چوتھی اور پانچویں قسط کے فنڈز کو روک دیا تھا، اور شرح تبادلہ میں زیادہ لچک پر زور دیا تھا