ایلون مسک کو روبوٹ کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد شرمندگی کا سامنا، اپنے ہی اے آئی نے پردہ فاش کر دیا

 واشگٹن (آئی این پی )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے انسان نما روبوٹ آپٹیمس کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو فخر سے شیئر کی لیکن ان کے اپنے ہی اے آئی  گروک نے روبوٹ کی افادیت پر سوال اٹھا دیا۔مسک نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں آپٹیمس کو حقیقی وقت میں مختلف ڈانس سٹائلز میں پرفارم کرتے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں روبوٹ کی بیلنس اور کوآرڈینیشن کی صلاحیت قابلِ ذکر تھی