مودی کی انتہا پسندی نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار کی طرف دھکیل دیا
سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا جب کہ نااہل اور فاشسٹ مودی کی انتہا پسندی نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ظالم اور مکار مودی نے فریب دے کرآرٹیکل 370 منسوخ کرکے کشمیر میں اپنی آمریت قائم کی، فاشسٹ مودی کے 5 اگست کے دھوکے نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے۔جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے مودی کی آمریت اور مکاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔