پابندیاں ختم کر دیں‘جوہری پروگرام روک دیں گے:ایرانی مشیر

   جوہری ہتھیار کبھی نہ بنانے پر رضامند ہو جائیں گے:جوہری امور کے مشیر علی شمخانی
تہران (آئی این پی ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اعلی سیاسی، فوجی اور جوہری امور کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر عائد کی گئی تمام اقتصادی پابندیاں ختم کردے تو تہران اپنے ایٹمی پروگرام کو ہمیشہ کے لیے روکنے سمیت متعدد امور پر اتفاق رائے کے لیے تیار ہے۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کو  انٹرویو دیتے ہوئے  علی شمخانی نے  کہا کہ تہران جوہری ہتھیار کبھی نہ بنانے پر رضامند ہے