سپیکراسمبلی نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کا استعفی منظور کرلیا

 اسلام آباد(آئی این پی )ایم کیو ایم  پاکستان کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کا استعفی منظورکرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم کے مستعفی رکن موہن منجیانی نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی،موہن منجیانی نے اپنے استعفی کی تصدیق کردی،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے استعفی منظور کرلیا۔