لاہور (خصوصی رپورٹر )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔ جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔لیاقت بلوچ نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہروں میں دن کے وقت ڈمپرز کا داخلہ موت کا پروانہ ہے۔