مقبولیت کے باوجود پی ٹی آئی تحریک منظم نہیں کرپائی، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے شدہ نورا کشتی ہے
اسلام آباد (آئی این پی )جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے، مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے شدہ نورا کشتی ہے۔جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بغیر کسی ذمے داری کے اقتدار کو بھرپور انجوائے کر رہی ہے،تحریک انصاف مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرے، حکومت اور اپوزیشن سیاسی بحران کے حل کے لیے لچک پیدا کریں۔