ہاٹ لائن رابطے میں دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا‘جنگ بندی امریکہ کی کوششوں سے ہوئی تھی
راولپنڈی(آئی این پی ) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسری بار ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق ہاٹ لائن رابطے میں دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع نے بتایا دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے میں طے شدہ سٹیٹس کو کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے ، دونوں ملکوں میں جنگ بندی امریکا اور دیگر دوست ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی۔