پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا اگلا رابطہ 18 مئی کو ہو گا: اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا، مذاکرات میں تمام چیزوں پر بات ہو گی، بات چیت کیلئے نیوٹرل مقام کا تعین بھی ہونا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بھارت نے شروع کی تھی ہم نے نہیں، ہم نے بھارت کے صرف پے لوڈ گرانے والے طیاروں کو نشانہ بنایا، امریکا نے بھی کنفرم کیا پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا، ہمارا صبر تب ختم ہوا جب 9 مئی کو بھارت نے نور خان ایئر بیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیا۔