گل افشاں طارق نے لندن سے لاہور تک موٹر سائیکل پر تاریخی سفر کا آغاز کر دیا.
برٹش پاکستانی بائیکر گل افشاں طارق نے لندن سے لاہور تک موٹر سائیکل کے ذریعے سفر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جو کہ کسی پاکستانی خاتون کے لیے یہ پہلا تاریخی سفر ہے۔24 سالہ گل افشاں طارق، جو مانچسٹر میں اپنے شوہر اور 3 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں، رواں ماہ اپنا سفر شروع کر چکی ہیں۔ وہ لندن سے فرانس، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، یونان، ترکی کے راستے پاکستان پہنچیں گی، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر ایران کے بجائے جارجیا کے راستے لاہور آئیں گی۔گل افشاں طارق نے کہا کہ یہ سفر خواتین کے حقوق اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ہے تاکہ پیغام دیا جا سکے کہ خواتین جب پُرعزم ہوں تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مضبوط بائیکنگ کمیونٹی اور والد کے عالمی سفر سے حاصل تحریک نے انہیں یہ تاریخی اقدام کرنے کی ہمت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بائیکنگ کمیونٹی مضبوط ہے اور بائیک خواتین کے لیے ایک مقبول ذریعۂ سفر ہے۔