محمد وقاص نذیر نے اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
عیدالفطر سے قبل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ممکنہ غیر قانونی اضافے کی روک تھام کے لیے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے فوری کارروائی کے لیے ایکشن لیں۔محمد وقاص نذیر نے کہا کہ:
ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند بنایا جائے
گاڑیوں پر ڈرائیورز اور مالکان کے لیے کرایہ نامہ آویزاں کیا جائے
فیلڈ کمانڈرز سے ملاقات میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ:
اوور چارجنگ کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے
اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے
انہوں نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں میں مسافروں سے اوور چارجنگ کے بارے میں استفسار کریں اور شکایات پر سخت نوٹس لیں۔