بچی کے علاج پر جمع پونجی ختم ہو گئی، والد کاوزیراعلیٰ ،مخیر حضرات سے مددکامطالبہ
گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)کتوں کے حملے سے زخمی تین سالہ معصوم بچی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ۔تفصیلات کے مطابق حصاریہ کالونی گگو کے رہائشی امجد حصاریہ کی تین سالہ بیٹی تقریباً تین ماہ قبل اپنے گھر کے دروازے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ خونخوار کتوں نے اس پر حملہ کر دیا اور گھسیٹ کر قریبی فصل میں لے گئے اور بچی کا منہ سر اور جسم کے دیگر حصے نوچنے لگے بچی کی چیخ و پکار سن کر راہگیروں نے بچی کو کتوں سے چھڑوایا اور علاج کے لیے آر ایچ سی گگو منڈی پہنچایا لیکن مبینہ طور پر ڈاکٹر نے خاطر خواہ علاج نہ کیا اور نہ ہی ویکسین لگائی امجد حصاریہ نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد نے معمولی پٹی کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا ریفر کر دیا بچی کا علاج تین ماہ سے جاری ہے کوئی افاقہ نہیں ہوا بچی کے سر کو ہاتھ لگائیں تو بچی چیخنے لگتی ہے اور ناک سے خوب بھی آ تا ہے گھر کے برتن بیچ کر اور بینک سے قرضہ لے کر علاج کروایا لیکن اب تمام جمع پونجی ختم ہو گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میری معصوم بیٹی کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے