ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے اور پتنگ بازوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او شمالی چھاؤنی طیب فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 14 پتنگ باز گرفتار کیے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں شامل ہیں:
افضل
عامر
ذوالقرنین
رمضان
ذیشان
سیموئل
دیگر
پولیس کے مطابق ملزمان رنگے ہاتھوں پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے اور ان کے قبضے سے پتنگیں اور خطرناک کیمیکل ڈور برآمد ہوا۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔