بحرین کے فضائی دفاع کی کارروائی، ایران کے سینکڑوں میزائل اور ڈرون تباہ

بحرین کے فضائی دفاع کی کارروائی، ایران کے سینکڑوں میزائل اور ڈرون تباہ

بحرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے 125 میزائل اور 203 ڈرون مار گرائے ہیں۔

بحرین کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اس کے فضائی دفاعی نظام نے سینکڑوں فضائی خطرات کو روک کر تباہ کیا۔بحرین ڈیفنس فورس کی جنرل کمانڈ کے مطابق دفاعی سسٹمز نے مجموعی طور پر 125 میزائل اور 203 ڈرونز کو تباہ کیا۔دوسری جانب سعودی عرب نے بھی اپنے مشرقی صوبے میں ایک ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔