ضلع بھرکی تمام ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر آئیسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت
خیرپور(آئی این پی )خیرپور میں چکن پاکس وبائی صورت اختیار کر گیا،تین روز میں چکن پاکس میں مبتلا تین نومولود سمیت پانچ بچے دم توڑ گئے ۔محکمہ صحت نے تین بچوں کی چکن پاکس کے باعث جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ،علاقہ مکینوں کے مطابق کنب بوزدار وڈا، گاڑہی پل سمیت دیگر علاقوں میں سو سیزائد بچے چکن پاکس سے متاثر ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈکٹربرکت علی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بچوں کے خون اوردیگرضروری ٹیسٹ لینے کیلئے سینئیر ڈاکٹرز پرمشتمل نو رکنی کمیٹی بھیجی گئی ہے،جبکہ ضلع بھرکی تمام تعلقہ اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر آئیسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔