ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت تیل کمپنیوں کو ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کے بدلے میں 23 ارب روپے ادا کرے گی۔بر طانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اس وجہ سے ملک میں قیمتوں کے ہفتہ وار جائزے میں پیٹرول کی قیمت کو 49.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت کو 75.05 روپے فی لیٹر بڑھنا تھا۔پاکستان کی وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیرِ اعظم نے ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے