اسلام آباد(آئی این پی ) عید الفطرسے قبل موبائل صارفین کوفائیوجی سروس ملنے کا امکان ہے،ٹیلی کام آپریٹرزکوآئندہ ہفتے فائیو جی لائسنس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی کے بعد پی ٹی اے نے لائسنس جاری کرنے کی تیاریاں تیزکردیں،پی ٹی اے حکام فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کرچکے ہیں،ٹیلی کام کمپنیاں عیدالفطرسے قبل فائیو جی سروس لانچ کر سکیں گی،پی ٹی ا ے کی کمپنیوں کو لائسنس کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کردی۔ لائسنس سے پہلے کمپنیوں کو 15 ملین ڈالرکی بینک گارنٹی جمع کروانا ہوگی، ایک کمپنی نے بینک گارنٹی جمع کروا دی، 2 کی جلد جمع ہونے کی توقع ہے،پی ٹی اے کی جانب سے تینوں کمپنیوں کو بیک وقت لائسنس دینے پر غور کیا جارہا ہے،تینوں ٹیلی کام کمپنیاں فائیو جی سروس کے فوری آغاز کیلئے تیار ہیں۔،پی ٹی اے بھی عیدالفطر سے پہلے فائیو جی لانچ کی راہ ہموارکرناچاہتا ہے،فائیوجی لائسنس اجرا کیلئے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد زیرغور ہے۔