حکومت کی کفایت شعاری مہم، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

تنخواہ پر کٹوتی دو ماہ کیلئے ہوگی ، یہ رقم وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں رقم جمع کرائی جائے گی
23مارچ کو بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں تقریبات کی بجائے سادہ پرچم کشائی کی جائے گی 
 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری کارپوریشنز، خودمختار اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور سرکاری ملکیتی اداروں کے اعلی افسران کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لئے کٹوتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رقم وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں جمع کرائی جائے گی۔وفاقی حکومت نے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت مزید اقدامات نافذ کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ کے لیے تمام سرکاری غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کردی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کی 9 اور 10 مارچ 2026 کی جاری کردہ ہدایات کے تسلسل میں مانیٹرنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ان اقدامات کے تحت سرکاری کارپوریشنز، خودمختار اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور سرکاری ملکیتی اداروں کے اعلی افسران کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لئے کٹوتی کی جائے گی اور یہ رقم وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں جمع کرائی جائے گی