کفایت شعاری مہم، خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف محکموں کے فنڈز روک دیئے

لانہ ترقیاتی منصوبوں اور جاری اخراجات کیلئے مختص 25 ارب روپے سے زائد کے فنڈز روکے گئے
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت محکموں کے اربوں روپے کے فنڈز عارضی طور پر روک دیئے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے محکموں کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور جاری اخراجات کیلئے مختص 25 ارب روپے سے زائد کے فنڈز روک دیئے ہیں، محکمہ صحت، بی آر ٹی، ریسکیو سروسز اور پولیس فیصلے سے مستثنی قرار دیئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صوبائی خزانے پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دبا نہیں پڑے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے مختص واجبات بھی بروقت موصول نہ ہونے سے مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے