لاہور (کرائم رپورٹر) قرطبہ چوک پر ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ای چالانز کی عدم ادائیگی کرنے والی ایک پک اپ گاڑی کو روک لیا۔ گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنے پر اس کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 12 ای چالان سامنے آئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کے ذمہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار روپے کے جرمانے واجب الادا تھے۔ موقع پر ڈرائیور سے تمام بقایا جرمانہ وصول کرنے کے بعد گاڑی کو ریلیز کر دیا گیا۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ای چالانز کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور جرمانے بروقت ادا کریں تاکہ مشکلات سے بچا جا سکے۔