سونا 9100روپے مہنگا، 4لاکھ 28ہزار 736روپے تولہ ہوگیا

کراچی(آئی این پی ) سونے کی عالمی اور مقامی  مارکیٹوں میں پانچ ٹریڈنگ سیشنز کے بعد جمعرات کو قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ مقامی صرافہ بازاروں میں   کاروباری ہفتے کے تیسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 9100روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 28ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی