اسرائیلی بربریت میں غزہ کا نظامِ صفائی بھی تباہ، چوہوں کی بھرمار

چوہے خطرناک بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں جس میں طاعون بھی شامل ہے رپورٹس 
غزہ (آئی این پی )صیہونی ریاست کے ہاتھوں غزہ میں ظلم کی انتہا نہ صرف معصوم شہریوں تک محدود ہے بلکہ بنیادی صفائی کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جہاں بڑی تعداد میں چوہے فلسطینی خیموں کے قریب کچرے کی جگہ میں دکھائی دئیے۔خیال رہے کہ چوہے خطرناک بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں جس میں طاعون بھی شامل ہے رپورٹس کے مطابق یہ چوہے غزہ میں فلسطینیوں کے خیموں میں بھی داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ماہرین نے بالخصوص بچوں کی صحت کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔