ایران امریکہ معاہدے میں کامیابی سفارتی کوششوں میں دوست ممالک کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پر دونوں ممالک کی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا
سٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہے‘،آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں:محمد اورنگزیب کا سٹاک ایکسچینج کی گھنٹی بجانے کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے ایران امریکہ معاہدے میں کامیابی سفارتی کوششوں میں دوست ممالک کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پر امریکا اور ایران کی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا،پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں، اعتماد کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہے، بجٹ کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے،آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گھنٹی بجانے کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران سی پیک بی ٹو بی ہوگیا،پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی تعلقات میں روز بروز بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان سٹاک ایکسچینج پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کارے سے انکے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج اس وقت کامیابی کی جانب رواں دواں ہے،اعتماد کے بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہے ۔پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں ہے‘ بجٹ نے سفر کی درست سمت کی نشاندہی کر دی ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کیسے ہو گی، آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقی کی سمت کی نشاندہی کر دی گئی ہے، بجٹ کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے