کراچی(آئی این پی )ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اعلان پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا۔ایران کی جانب سے جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6316 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 484 پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے۔سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ٹریڈنگ 5 فیصد بڑھ گئی جس پر کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا جس کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو دوبارہ تیزی کی لہر آ گئی۔دوسری طرف امریکا کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا