20 دن میں 3 کروڑ 7 لاکھ 83 ہزار 947 روپے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروائے جا چکے
لاہور(کرائم رپورٹر)ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری 20 روز میں 49 ہزار کے قریب ای چالان ریکور کرلئے گئے.سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 20 روز قبل شہر بھر سے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کی ریکوری کیلئے سپیشل کیمپین کا آغاز کیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ھیشہر بھر میں تعینات ٹریفک وارڈنز ہر چوک میں ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کی چیکنگ اور کارروائی کر رھے ہیں، ان بیس دنوں میں ٹریفک پولیس لاھور نے 49 ہزار کے قریب ای چالان فائن ریکور کرلئے49000 ای چالانوں کی ریکوری کی مد میں اب تک 3 کروڑ 7 لاکھ 83 ہزار 947 روپے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں، سرکاری محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں سے بھی فائن ریکوری کا سلسلہ شروع ھو چکا ہے۔ مختلف سرکاری اداروں کی گاڑیوں سے اب تک 3.5 ملین روپے کیای چالان جرمانے ریکور کئے جا چکے ہیں، سیف سٹی ڈیٹا سے منسلک ہماری ٹیمیں ڈیفالٹر گاڑی کا پتہ لگا کر فوری کارروائی کرتے ھوئے فائن ریکوری کروا رہی ہیں۔سب سے زیادہ 335300 روپے جرمانہ والی موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لیا گیاجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب کی گئی قانون شکنی سے انحراف ناممکن ہو کر رہ گیا ہے، شہریوں کو اب سمجھنا ہوگا کہ ای چالان کی عدم ادائیگی ان کیلئے مستقبل میں دیگر سرکاری سروسز کی فراہمی میں مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔