گھریلو ناچاقی پر ملزم نے بیوی کو سر میں پتھر کی کونڈی مار کر قتل کیا، پولیس نے دھر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیامقتولہ کی شناخت 30 سالہ فرحانہ کے نام سے ہوئی ملزم اور مقتولہ کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہواملزم نے غصے میں آکر خاتون کے سر میں پتھر کی کونڈی مار کر قتل کر دیاموقع سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاقانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔