لعل شہباز قلندر کا 774واں عرس سیہون شریف میں شروع

 لاکھوں زائرین عرس مبارک میں شرکت کیلئے سیہون شریف پہنچا شروع ہو گئے
 سیہون کی فضاوں میں دمادم مست قلندر کی صدائیں،سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات
کراچی(آئی این پی )عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ 774واں عرس سیہون شریف میں شروع ہو گیا۔اس موقع پر مقامی سطح پر عام تعطیل رہی ۔ملک بھر سے لاکھوں زائرین عرس مبارک میں شرکت کیلئے سیہون شریف پہنچا شروع ہو گئے، سیہون کی فضاں میں دمادم مست قلندر کی صدائیں گونجنے لگیں۔زائرین مخصوص انداز میں دھمالیں ڈال کر صوفی بزرگ کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے میں پیش پیش ہیں، اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔