لاہور( کرائم رپورٹر) کاہنہ میں معمولی بات پر فائرنگ کر کے چچا اور بھتیجے کو زخمی کر دیا گیا ، فائرنگ کا واقعہ پان اور کولڈ ڈرنکس کے پیسے مانگنے پر پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ پنجو گائوں میں ملزم حمزہ اور اس کے ساتھیوں نے دکاندار سے اشیا لینے کے بعد رقم مانگنے پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دکاندار عرفان اور اس کا چچا یاسین زخمی ہو گئے، دونوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ممنوعہ رائفل استعمال کی گئی۔