چچا کی فائرنگ سے بھتیجا جاں بحق

معمولی تکرار پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،2 شدید زخمی،45 سالہ سلامت دم توڑ گیا
مریدکے: مریدکے تھانہ صدر کے علاقہ بھیانوالہ میں معمولی تکرار پر چچا کی فائرنگ سے ایک بھتیجا جاں بحق ،2 شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ عباس نگر میں معمولی تکرار کے بعد چچا اور بھتیجوں میں فائرنگ ہو گئی جس سے تینوں بھائی سلامت، زین اور کامران شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو نے تینوں کو مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا مگر 45سالہ سلامت ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دیگر دونوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔کامران کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔