ایف بی آئی کا سائبر حملوں سے متعلق انتباہ‘تمام میسجز ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت

واشنگٹن (آن لائن)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ہزاروں امریکیوں کی شکایت پر دھوکا دہی کی ایک مہم کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔امریکی شہریوں کو بھاری ٹریفک چالان کے متعلق پیغامات موصول ہو رہے تھے جن کو جون کے مہینے میں جمع کیے جانے کے لیے کہا گیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ڈرائیونگ سہولیات کے چھینے جانے یا جیل جانے کے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ایف بی آئی نے لوگوں کو ایسے تمام میسجز ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہا ہے جن کے متعلق دعویٰ ہے کہ وہ شعبہ برائے موٹر وہیکل کی جانب سے بھیجے گئے ہیں کیوں کہ حکومتی ادارہ لوگوں سے میسج کے ذریعے کبھی بھی براہ راست رابطہ نہیں کرتا۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ جعلسازی ملک بھر میں تیزی پھیل رہی ہے۔