ترقی پانے کیلئے تمام اثاثے ڈیکلیئر کریں،ایف بی آر کا افسران کو انتباہ

 افسران سے پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس بھی مانگ لی گئیں،16 جنوری ڈیڈ لائن  
اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے ترقی خواہشمند افسران سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کر  تے ہوئے  پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس بھی مانگ لی گئیں۔ ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز سرس کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔ایف بی آر نے ترقی حاصل کرنے کے خواہشمند افسران کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ اگر ترقی چاہیے تو اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کرنے ہوں گے۔ افسران سے پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس بھی مانگ لی گئیں۔ ایف بی آر نے گریڈ 17 سے 18 کے افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے