لاہور: خاتون اے ایس پی کو غیر مناسب میسجز بھیجنے والے سی ایس پی افسر کی ضمانت منظور

لاہور(آئی این پی ) ضلع کچہری نے خاتون اے ایس پی کو نامناسب پیغامات بھیجنے کے مقدمے میں سی ایس پی افسر بشارت علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزم کی جانب سے زاہد نذیر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دئیے۔خاتون اے ایس پی افرا زاہد نے سی ایس پی افسر بشارت علی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس کی تحقیقات این سی سی آئی اے کر رہی ہے۔