پاکستانیوں کی سلامتی کے سبب اتوار سے پابندی کا نفاذ کردیا گیا ہے،سفارتی ذرائع
اسلام آباد( آئی این پی ) جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران کے لیے سفر بندکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی سلامتی کے سبب اتوار سے پابندی کا نفاذ کردیا گیا ہے، زمینی راستوں سے بھی ایران کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان سے ایران کا سفر کھول دیا جائیگا، پاک ایران سرحد پر پاکستانی سرحدی حکام کو ہدایت پہنچا دی گئی ہے۔