ونڈ انرجی ذرا سی منصوبہ کیساتھ بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب کاعالمی دن پر پیغام

لاہور (آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ونڈ انرجی ذرا سی منصوبہ کے ساتھ بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہوائوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہوائوں کا عالمی دن توانائی کے نئے سسٹم دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، پنجاب میں تھل کے علاقے میں ونڈ انرجی سے توانائی کے حصول کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہوائوں کا عالمی دن توانائی کے حصول کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر سوچنے کا موقع دیتا ہے، پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کے لیے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔