مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ، سرکاری نرخ جاری

مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ، سرکاری نرخ جاری

مارکیٹ میں مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت بڑھا کر 512 روپے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر کی فارم قیمت 325 روپے فی کلوگرام، ہول سیل ریٹ 339 روپے جبکہ پرچون قیمت 353 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 8 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی سرکاری قیمت 241 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی برائلر گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی سرکاری قیمت 504 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی تھی۔گزشتہ نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کی فارم قیمت 320 روپے فی کلوگرام، ہول سیل ریٹ 334 روپے اور پرچون قیمت 348 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی تھی، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے فی درجن اضافے کے بعد 235 روپے فی درجن کر دی گئی تھی۔مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔