صدر زرداری نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی

صدر زرداری نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی، جن میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے، لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن کا استعفا منظور کرنے اور وفاقی پبلک سروس کمیشن کے نئے رکن کی تقرری شامل ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو پاکستان اور عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف خدمات کے اعتراف میں ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دی۔صدر آصف علی زرداری نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفا بھی منظور کر لیا۔اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے رکن کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دے دی۔تینوں منظوریوں کا عمل وزیراعظم کی سفارش پر آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔