مزدوروں کی صحت اور فلاح کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے،وفاقی وزیر جنیدانوارچوہدری
اسلام آباد(آئی این پی )گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدت کاری کیلئے 12 ارب روپے لاگت کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت گڈانی شپ ری سائیکلنگ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدید کاری پر باقاعدہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گڈانی شپ ری سائیکلنگ کو ہانگ کانگ کنونشن سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدید کاری 12 ارب روپے کا منصوبہ ہے، جس کے تحت اسے جدید اور ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ مرکز بنایا جائے گا۔وزیر بحری امور نے کہا کہ مزدوروں کی صحت اور فلاح کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے